counter easy hit

وکی لیکس کے بانی کاانٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا

WikiLeaks founder has been cut kaantrnyt connection

WikiLeaks founder has been cut kaantrnyt connection

ایکواڈور کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ جولین اسانج کا انٹرنیٹ رابطہ امریکی الیکشن سے متعلق وکی لیکس کے نئےانکشاف پر منقطع کیا گیا۔

دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کےاصول پرکار بند ہیں، ایکواڈور کسی ملک کے انتخابات میں مداخلت کرتا ہے، اور نہ ہی کسی ایک امیدوارکی حمایت کرتا ہے۔

دو روز قبل اسانج کا انٹرنیٹ رابطہ منقطع ہونے کےبعد الزام لگایا گیا تھا کہ یہ اقدام امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے ایما پر اٹھایا گیا ہے، امریکا اور ایکواڈو دونوں نےاس کی تردید کی تھی، تاہم اب ایکواڈور نے انٹرنیٹ رابطہ منقطع کرنےکی تصدیق کی ہے۔

وکی لیکس نے 2010 ءمیں بڑی تعداد میں امریکی خفیہ کیبلز افشا کیے تھے، انہیں سویڈن میں جنسی زیادتی کےالزامات کا سامنا ہے۔

2012 ءمیں برطانیہ کی جانب سے سویڈن کےحوالے کیےجانے کےفیصلے پرایکواڈور نے اسانج کو سیاسی پناہ دی تھی، وہ تب سے لندن میں ایکواڈور کے سفارخانے میں مقیم ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website