counter easy hit

وکی میڈیا کا فوٹوگرافی مقابلہ

Wikimedia Photography Contest

Wikimedia Photography Contest

_93020970_landgericht_berlin_littenstrae_eingangshalle_-2_160906_ako-1 _93020974_perch_rock_lighthouse _93021012_tomb_of_bibi_jiwindi _93021016_darawar_fortوکی میڈیا کی جانب سے فوٹوگرافی کے کروائے گئے ایک مقابلے میں تین پاکستانی فوٹوگرافروں کی تصاویر دس بہترین تصاویر میں شامل کی گئی ہیں۔

وکی میڈیا کے مطابق ‘وکی لوز مونومنٹس 2016’ کے عنوان سے منعقد کرائے گئے اس مقابلے میں دنیا بھر سے 10،748 فوٹوگرافروں نے تقریبا تین لاکھ تصاویر بھیجیں جن میں سے 15 بہترین تصاویر منتخب کی گئی ہیں۔

فوٹوگرافی کے اس مقابلے کو دنیا کا سب سے بڑا فوٹوگرافی کا مقابلہ بھی کہا جاتا ہے۔

اس مقابلے میں جرمنی کے دارالحکومت برلن کی ڈسٹرکٹ کورٹ کی انسگر کورنگ کی بنائی ہوئی تصویر کو پہلے انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا۔

اسلام آباد میں واقع پاکستان مونومنٹ کی شام کے وقت بنائی گئی محمد اشعر کی تصویر کو چھٹی بہترین تصویر قرار دیا گیا۔

دس بہترین تصاویر میں پاکستان کی دوسری تصویر ضلع بہاولپور میں اوچ کے مقام پر واقع بی بی جیوندی کے مقبرے کی تصویر ہے۔ اسامہ شاہد کی بنائی ہوئی یہ تصویر مقابلے کی آٹھویں بہترین تصویر ہے۔

صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں‌ نویں صدی میں تعمیر کردہ قلعہ دراوڑ کی تحسین شاہ کی بنائی ہوئی تصویر مقابلے کی دسویں بہترین تصویر ہے۔

وکی میڈیا کے مطابق یہ منتخب تصاویر 42 ممالک کی بہترین ثقافتی ورثے کی عکاس ہیں۔

اس مقابلے کا آغاز سنہ 2010 میں ہوا تھا جس میں وکی میڈیا کامنس کے ذریعے تصاویر بھیجی گئی تھیں۔

وکی میڈیا کا کہنا ہے یہ تصاویر ان ممالک کی قومی یادگاروں سے متعلق مضامین کے ساتھ تصویری جھلک پیش کرنے میں مدد کر سکتی ہیں اور بلا کسی لائسنس کے دستیاب ہیں۔

وکی میڈیا کے مطابق اس تصویری مقابلے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ تصاویر بنانے والوں کو کریئٹو کامنز لائسنس کے تحت تصاویر مہیا کرنے کےلیے رضامند کیا جائے جس کے تحت کوئی بھی دنیا میں انھیں تصویر بنانے والے کا نام دے کر استعمال کر سکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website