لاہور…….وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال میں ریلوے کا ا سپورٹس بجٹ بڑھا کر 3 کروڑ کردیں گے جب کہ ریلوے میں ای ٹکٹنگ نظام جلد متعارف کرادیا جائےگا ۔
یلوے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ قومی کھیلوں میں ریلوے ہمیشہ آگے رہا ہے، مالی سال 2016ء میں محکمے کا اسپورٹس بجٹ بڑھا کر3 کرو ڑ روپے کردیا جائےگا جبکہ گولڈ میڈل کےساتھ کھلاڑی کو 10ہزار کی بجائے 50ہزار روپے دیئے جائیں گے۔اس سےقبل ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے ٹرانسپورٹیشن نظام کو بھی ترقی ملے گی، ریلوے ،پسنجر اورفریٹ شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کرنا چاہتا ہے۔