پیرس…… ایران کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کے خاتمہ کے بعد ایران یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس سے 114 طیارے خریدے گا۔
ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ عباس اخوندی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایئر بس سے 114 طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ایئر بس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کے خاتمہ سے قبل ایران کو طیاروں کی فراہمی کے بارے میں کسی قسم کی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی ۔ترجمان نے کہا کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ ایران کو نئے طیاروں کی ضرورت ہے اور اس بارے میں بات چیت قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور ایئربس کے درمیان 114طیاروں کی خریداری کا معاہدہ 10ارب ڈالر میں طے پا سکتا ہے تاہم اس کا انحصار نئے طیاروں کے ماڈل اورمعاہدے کی نوعیت پر ہوگا۔