counter easy hit

پنجاب پولیس سے اعتماد اٹھ چکا ، اب خیبر پختونخوا پر توجہ دیں گے :عمران خان

will focus on KP: PTI

will focus on KP: PTI

خواتین سے بدسلوکی پر پی ٹی آئی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ، واقعے میں ملوث افراد کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو عبرتناک سزا دیں گے :چیئرمین تحریک انصاف
اسلام آباد (یس اُردو) پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین سے بدسلوکی کے واقعات پر کپتان بیک فٹ پر آگئے ، فیصل آباد میں جلسہ ملتوی کر دیا ، کہتے ہیں پنجاب پولیس سے اعتماد اٹھ چکا ، اب خیبر پختونخوا پر توجہ دیں گے ۔ تحریک انصاف کے خلاف سازش کی گئی ۔ خواتین سے بدسلوکی پر پی ٹی آئی کی ساکھ کو پہنچا نقصان ، کپتان پریشان ، 8 مئی کا فیصل آباد جلسہ ملتوی کر دیا ۔ عمران خان کہتے ہیں خواتین پر لیگی کارکنوں کے حملوں کے بعد پنجاب پولیس سے اعتماد اٹھ گیا ۔ یہ حملے سیاست میں خواتین کا کردار محدود کرنے کی گھناؤنی سازش ہیں ۔ کپتان نے اعلان کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کا کسی جماعت سے تعلق ہو ، اسے عبرتناک سزا دیں گے ۔ عمران خان نے فیصل آباد جلسہ منسوخ کرتے ہوئے تحقیقات مکمل ہونے تک خیبرپختونخوا میں جلسوں کی تاریخ دے دی ۔ 9 مئی کو پشاور اور 11 کو بنوں میں جلسے ہوں گے