ٹوکیو: امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جاپان بہترین اتحادی ہے ، وہ امریکی ہتھیاروں سے شمالی کوریا کے میزائل گرا سکتا ہے ، اسے بڑے پیمانے پر اسلحہ فروخت کرسکتے ہیں۔
امریکا اور جاپان نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کیخلاف انتہائی حد تک جائیں گے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جاپان کو بڑے پیمانے پر اسلحہ فروخت کرنے پرغور کررہا ہے ، اس کے بعد جاپان امریکی ہتھیاروں سے شمالی کوریا کے میزائل گرا سکتا ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے کہا کہ ہم اپنی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کریں گے اور ضرورت پڑنے پر شمالی کوریا کے میزائلوں کو بھی نشانہ بنائیں گے، اشتعال انگیز اقدامات پر شمالی کوریا کو لگام دینے کے لئے فوجی کارروائی سمیت تمام آپشن کھلے رکھنے کی امریکی پالیسی درست ہے ۔ دریں ا ثنا امریکی صدر ٹرمکپ نے ٹوکیو میں شاہی خاندان اور جاپانی تاجروں سے بھی ملاقات کی۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ ایشیا کے مختلف ممالک کے دورے پر ہیں۔