counter easy hit

جوہڑتال کرے گا اس کی نوکری ختم ، پرویز رشید،مظاہرین کہتے ہیں ہڑتال ہوگی

Will juhrtal him go

Will juhrtal him go

اسلام آباد……….پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین نے لازمی سروسز ایکٹ کی دھمکی بھی ہوا میں اڑا دی اور آج صبح 7 بجے سے پی آئی اے کی پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
مظاہرین کا کہتے ہیں پی آئی اے کی نج کاری نہیں ہونے دیں گے۔پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین نے ہیڈ آفس پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔جس پروزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں جوہڑتال کرے گا اس کی نوکری ختم کردی جائے گی۔مظاہرین صبح 10بجے جناح ٹرمینل پر دھرنا دے کر فلائٹ آپریشن مکمل بند کردیں گے۔ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کیپٹن سہیل بلوچ کہتے ہیں حکومت کوشش کرکے دیکھ لے پی آئی اے کا کوئی طیارہ نہیں اُڑے گا۔دوسری جانب وزیراعظم نے پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ کردیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ کا نوٹی فکیشن ایوی ایشن ڈویژن کومل گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے طیارے ہرصورت اڑیں گے،پائلٹس اوردیگرمتبادل عملے کا انتظام کرلیا ہے۔ پرریز رشید نےیقین دہانی کرائی کہ وزیراعظم کا وعدہ ہے کسی ملازم کونہیں نکالاجائے گا ،لیکن ہڑتالی ملازمین کے پرکاٹ دیے جائیں گے۔ جوہڑتال کرے گا اس کی نوکری ختم کردی جائے گی۔اُدھرترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے موجودہ ہڑتال سے پی آئی اے کو 75 کروڑ کا نقصان ہوا، طیارے نہ اڑے تو ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنا مشکل ہو جائے گا۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا ملازمین اپنے اور ادارے کے مستقبل کا خیال کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن بند کرنے سے گریز کریں