counter easy hit

شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں کریں گے، افغان صدر کا اعلان

Will not negotiate with those

Will not negotiate with those

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان کے عام شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کے ساتھ ان کی حکومت امن مذاکرات نہیں کرے گی۔
کابل: (یس اُردو) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان درالحکومت کابل اور صوبہ کنڑ کے صوبائی درالحکومت اسد آباد میں کود کش دھماکوں کے بعد اشرف غنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کے ساتھ کسی صورت مذاکرات نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ خود کش بم دھماکوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس سے قبل پاکستان اور افغانستان کے حکام نے کہا تھا کہ طالبان کے ساتھ مارچ کے آغاز میں براہِ راست مذاکرات شروع ہوں گے۔