counter easy hit

مذاکرات کامیاب، کل پنجاب بھر کے تمام نجی اسکول کھل جائیں گے

will open the private school

will open the private school

پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد بارہ بڑے اسکولوں نے بھی کل سے تدریسی عمل بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ کل پنجاب بھر کے تمام نجی اسکول کھل جائیں گے۔
لاہور: (یس اُردو) اسکول کھولنے کا اعلان پنجاب حکومت اور اسکول مالکان کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد کیا گیا۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن صدر کاشف مرزا نے بھی اسکول کھولنے کی تصدیق کی۔ اتوار کو ہونے والے مذاکرات کے بعد سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پنجاب میں بند اسکول پیر سے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بیکن ہاؤس ، ایل جی ایس، سٹی اسکول، لاکاس ، لرننگ الائنس، ایجوکیٹرز، اسمارٹ اسکول ٹی این ایس، سلامت اسکولز، نیو لینڈز، گمبوری پلے اینڈ میوزک اور لاہور پری اسکول کی انتظامیہ نہ مانی۔ آج ہونے والے مذاکرات میں بھی پہلے سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے فیسوں میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا تاہم بعد میں حکومتی موقف مان لیا گیا۔ پنجاب حکومت اور نجی اسکول مالکان کے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد صورتحال واضح ہوئی تو والدین نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ منگل سے صوبے بھر کے تمام نجی اسکولوں میں تدریسی عمل معمول کے مطابق ہو گا۔