ممبئی(ویب ڈیسک) پاکستانیوں کی نیشنل بھابھی ثانیہ مرزا جلد ہی ماں بننے جارہی ہیں اور ہر کوئی اس لمحے کا انتظار کر رہاہے جبکہ ٹینس سٹار نے حاملہ ہونے کے بعد متعدد فوٹو شوٹس کروائے جن کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر خوب ہنگامہ برپا کیا ۔ ثانیہ مرزا نے
بھارتی اخبار کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ بیٹی پیدا ہو ویسے ہی خوشی منانی چاہیے جیسے بیٹے کے پیدا ہونے پر منائی جاتی ہے ۔ ثانیہ مرزا کو خواتین اور مردوں کے برابر حقوق کیلئے آواز اٹھانے والی مضبوط کارکن بھی کہا جاتاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ”میں نے ہمیشہ برابری کی ہی بات کی ہے ، یہ معاملہ صرف ایک ملک ، ریاست یا کسی نسل تک محدود نہیں ہے ۔ دراصل حقیقت یہ ہے کہ آج بھی سرینا ولیمز جیسی کھلاڑی کو برابر ی تنخواہ کیلئے لڑنا پڑتاہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ ہم برابری پر مشتمل معاشر ے میں نہیں رہ رہے ہیں ۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہو گی جب لوگ لڑکی کی پیدائش کا بھی جشن اسی طرح منائیں گے جیسے کو بیٹے کے پیدا ہونے پر کرتے ہیں اور یہی طریقہ ہے جس سے ہم معاشرے میں برابری لا سکتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ برابری کا مطلب یہ نہیں ہے کہ برابر ہونے پر خواتین بھی وہی کام کریں جو کہ مرد کرتے ہیں ، یہ کوئی مقابلہ نہیں ہے اور ان چیزوں کا ماپنا نہیں چاہیے کہ مرد بہتر ہیں یا خواتین ۔ برابری دراصل برابر مواقعوں اور عزت دار زندگی سے متعلق ہے ۔ان کا کہناتھا کہ اس چیز سے چھٹکارا حاصل کرنا بہت مشکل ہے جو کہ شروع سے ہی انسانی سوچ ہے۔