وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ توانائی منصوبوں کیلئے چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پنجاب میں گیس پاور منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،ان منصوبوں کی تکمیل سے 3ہزار600 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
ن خیالات کااظہارشہباز شریف نے چین کی معروف کمپنی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے چیئرمین مسٹرگوایوسے ملاقات میں کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ قومی نوعیت کےان اہم منصوبوں کی تکمیل سےنہ صرف لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی واقع ہوگی،بلکہ بجلی کی قیمت میں کمی بھی آئے گی۔