counter easy hit

حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے، بلاول قیادت کرینگے، پیپلز پارٹی کا اعلان

Will run the motion

Will run the motion

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف پاناما لیکس پر احتجاجی تحریک کا عندیہ دے دیا۔ قمر الزمان کائرہ کہتے ہیں حکومت نے قبلہ درست نہ کیا تو احتجاج ہو گا۔ مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ چودھری نثار وزیر اعظم کو بھی خاطر میں نہیں لاتے۔
کراچی: (یس اُردو) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں بلاول ہاؤس کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر سے پیپلز پارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ احتساب کے لئے تحریک چلانے کے لئے تنظیم سازی ضروری ہے۔ اگر حکومت نے قبلہ درست نہ کیا تو پھر حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ٹی او آرز پر اتفاق نہیں ہو سکا، وزیر داخلہ چودھری نثار وزیر اعظم کو بھی خاطر میں نہیں لاتے۔قمرالزماں کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس عدالت میں ہیں مگر مسلم لیگ کے خلاف فیصلے مشکل سے ہی آتے ہیں۔