لاہور (ویب ڈیسک) چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے کہاہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں کپتان سرفراز احمد ہی رہیں گے، سری لنکا نے نہیں کہا کہ وہ پاکستان نہیں آنا چاہتے ، سری لنکن ٹیم نے پاکستان آنے کا وعدہ کیاہے ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ ہماری سری لنکن بورڈ سے بات چیت چل رہی ہے ، سری لنکا کے خلاف سیریز میں کپتان سرفراز احمد رہیں گے، بابر اعظم سری لنکا کے خلاف سیریز میں نائب کپتان ہوں گے ، تمام میچز پاکستان میں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے نہیں کہا کہ وہ پاکستان نہیں آنا چاہتے ، سری لنکن ٹیم نے پاکستان آنے کا وعدہ کیاہے ۔سری لنکن بورڈ نے رویہ آپ نے دیکھ لیاہے کہ ان کی جانب سے ان کو کھلاڑیوں کوپابندکردیا گیا ہے کہ اگر آپ پاکستان نہیں جاتے تو اس دوران کہیں اور بھی نہیں کھیلیں گے ۔چیئر مین پی سی بات کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ کی طرف سے کوئی منفی تاثر نہیں ملا ۔ امیدہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی اور تمام میچز پاکستان میں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فیصلہ بہت واضح ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز پاکستان میں ہوگی ، دوسرے وینیو کا اب وقت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم منیجر کا فیصلہ ایک دوروز میں کرلیا جائے گا ۔ اگر آپ پاکستان نہیں جاتے تو اس دوران کہیں اور بھی نہیں کھیلیں گے ۔چیئر مین پی سی بات کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ کی طرف سے کوئی منفی تاثر نہیں ملا ۔ امیدہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی اور تمام میچز پاکستان میں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فیصلہ بہت واضح ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز پاکستان میں ہوگی ، دوسرے وینیو کا اب وقت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم منیجر کا فیصلہ ایک دوروز میں کرلیا جائے گا ۔