لاہور (یس ڈیسک) لاہور میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایل این جی پاور پارک کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈنمارک کی معروف بین الاقوامی کمپنی کے تعاون سے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر تیز رفتاری سے کام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 100 میگاواٹ کا سولر منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔
قائداعظم سولر پارک میں 900 میگاواٹ کے سولر منصوبے کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے اور این ایل جی سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں کے پانچ ہزار سے زائد سکولوں کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔