فرانس (شاہ بانو میر) آل عمران 118 سے 120 ترجمعہ: مومنو ( کسی غیر مذہب کے آدمی کو ) اپنا رازداں نہ بنانا – یہ لوگ تمہاری خرابی اور (فتنہ انگیزی کرنے میں ) کسی طرح کی کوتاہی نہیں کرتے – اور چاہتے ہیں کہ ( جس طرح ہو ) تمہیں تکلیف پہنچے -ان کی زبانوں سے تو دشمنی واضح ہو ہی چکی ہے اور جو (کینے ) ان کے سینوں میں مخفی ہیں وہ کہیں زیادہ ہیں – اگر تم عقل رکھتے ہوتو ہم کو اپنی آیتییں کھول کھول کر بیان کر دی ہیں۔
قابل غور دیکھو تم ایسے ( صاف دل لوگ) ہو کہ ان سے دوستی رکھتے ہو حالانکہ وہ تم سے دوستی نہیں رکھتے اور تم سب کتابوں پر ایمان رکھتے ہو اور ( وہ تمہاری کتاب کو نہیں مانتے ) اور جب تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے اور جب الگ ہوتے ہیں تو اپنی انگلیاں کاٹ کاٹ کھاتے ہیں غصے سے کہہ دیجئے مر جاؤ اپنے غصے میں بے شک اللہ تمہارے دلوں سے خوب واقف ہے۔
اگر تمہیں حاصل ہو تو انہیں بری لگتی ہے اور اگر رنج پہنچے تمہیں تو خوش ہوتے ہیں اور اگر تم تکلیفوں کو برداشت اور (ان سے ) کنارہ کشی کرتے رہو – تو انکا فریب تمہیں کچھ بھی نقصان نہ پہنچا سکے گا۔