with CM emotions I have strong,Waseem Akhter
میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے صفائی مہم میں تعاون کے جذبات نے مجھے مضبوط کیا، معلوم ہے وہ شہر کی بہتری چاہتے ہیں ، آپ ہمیں کام دیں ، ہم آپ کے ہاتھ ہیں۔
سو روز صفائی مہم کے دوسرے روز وسیم اختر اورنگی ٹاؤن پہنچے تو میڈیا توگفتگو میں انہوں نے کہا کہ شہر میں بہت عرصے کا بگاڑ ہے جسے دور کرنے میں وقت لگے گا۔