اسلام آباد…..وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، وزیراعظم نواز شریف نے یہ بات جاپان کے سبکدوش ہونے والے سفیر سے الوداعی ملاقات میں کی ۔
وزیراعظم نے جاپان پاکستان تعلقات مستحکم بنانے میں ہیروشی انوماتا کے کردار کو سراہا ۔ اس موقع پر جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خارجہ پالیسی اور اقتصادی شعبوں میں نمایاں کام کیاہے ۔اصلاحات کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں ، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے فائدہ اٹھاررہے ہیں، ہمسایہ ملکوں سے تعلقات بہتر بنانے کےلیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔