لاہور (ویب ڈیسک ) اٹلس ہنڈا نے ایک مرتبہ پھر اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جن کا اطلاق یکم ستمبر 2019ءسے ہو گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی البتہ موٹر سائیکل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اضافے کی وجہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی اور معیشت کی زبوں حالی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے ہنڈا سی بی 150 ایف کا نیا ماڈل کی متعارف کرا دیا ہے جس کی تصویر ذیل میں دی گئی ہے۔ میں دی گئی ہے۔