پیرس (نامہ نگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما شیخ نعمت اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بڑے سروے اداروں نے اپنے سروے میں خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کی گواہی دے دی ہے اور انشااللہ یہی حال باقی صوبوں میں بھی ہے ۔ اور تحریک انصاف بھاری مینڈیٹ کے ساتھ چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت وفاق میں حکومت بنائے گی اور فرسودہ نظام حکومت سے عوام کو نجات دلائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف نے لہلاتا خیبرپختونخوا بنا کر عوام کی خوشحالی کیلئے چھوٹے ڈیم اور پراجیکٹس ترتیب دیئے جس سے عوام خوشحال نظر آرہے ہیں بلندو بالا پل وسڑکیں بنانے والوں کو پنجاب کے مفلوک الحال عوام دیکھ کر شرم آنی چاہیے۔