مسلم لیگ ن خیبرپختون خوا کے صدر پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی سے مخالفین کی سیاست کا جنازہ نکل جائے گا، مخالفین اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لئے بغیر کسی ثبوت کے میاں نواز شریف پر الزامات لگا رہے ہیں۔
پشاور میں مسلم لیگ ن کے ڈسٹرکٹ اورسٹی رہنمائوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر صابر شاہ نے کہا کہ پورے ملک خاص طور پر خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن مزید مستحکم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کے عمران خان کا بنیادی ایجنڈہ نواز حکومت کو گرانا ہے لیکن عوام اب جان چکے ہیں کے ترقی دھرنوں سے نہیں عملی کام سے آتی ہے۔