عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا ہے اس کو پورا کرینگے۔رکن اسمبلی
پشاور(چیف اکرام الدین) پاکستان تحریک انصاف رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے آسیہ خٹک نے کہا کہ بلا امتیاز عوامی خدمت کا عمل جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان نے ملک کی ترقی اور عوام کی سہولیات کیلئے جو جال بچایا ہے قابل ستائش اور قابل فخر ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور ملک بھر میں عوام نے چیئرمین عمران خان کے حق میں ووٹ دیا خیبر پختونخواہ خصوصا پشاور کے عوام نے اپنی قیادت کے اشارے پر لبیک کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نمائندوں کو بھرپور طریقے سے کامیاب کرایا رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے آسیہ خٹک نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے اس کو پورا کرنے کیلئے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور انداز میں امور کو انجام دے رہے ہیں عوام کی سہولیات میں اضافہ ہوگا یہی چیئرمین عمران خان کا خواب تھا ہم ہر علاقے میں بلا امتیاز کام کر رہے ہیں جس کے سبب اہلیان ہمارا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا انشاءاللہ اپنی صلاحیتوں سے لوگوں کی زندگیوں میں آسانی لائیں گے۔