اسلام آباد(یس اردو خصوصی رپورٹ)شریف فیملی کے انتہائی قریبی افراد نے نیوز ایجنسیز کو آج بتایا ہے کہ شریف فیملی کے خاندان کے لوگ جوکہ 1997 سے ان کے ظلم و ستم اور زیادتیوں کا شکار ہو چکے ہیں اور اس نتیجے میں اپنے اتفاق فائونڈری میں سے مناسب حصے سے بھی محروم ہو چکے ہیں
وہ اب شریف برادران کے خلاف سلطانی گواہ کے روپ میں سامنے آنے والے ہیں ۔ اور پیر کو عدالتی پیشی کے موقع پر عدالت میں اپنے بیان ریکارڈ کرائیں گے
واضح رہے کہ شریف فیملی کے یہ لوگ شریف برادران کے خلاف پہلے بھی سامنے آچکے ہیں اور بار بار اپنے پر ہونے والے ظلم و ستم کی دوہائی دے چکے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ شریف برادران اس مسئلے سے کیسے نبرد آزما ہوں گے۔