دوائیاں مہنگی کرنے والی کمپنیوں کی شامت آ گئی۔ نیب نے سات ادویات ساز کمپنیوں کے مالکان کے پاسپورٹ ضبط کر لئے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ادویات مہنگی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف نیب کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 7 ادویات ساز کمپنیوں کے مالکان کے پاسپورٹ ضبط کر لئے گئے ہیں۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ ادویات ساز کمپنیاں دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اب تک شہریوں کی جیبوں سے 1 ارب 80 کروڑ روپے نکال چکی ہیں۔
مہنگی ادویات کی فروخت پر ادویات ساز کمپنیوں کے مالکان کے پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم سندھ ہائیکورٹ نے ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب کی استدعا پر جاری کیا۔