نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا داعش کے خلاف دنیا میں ہر جگہ کارروائی کریں گے۔ کہتے ہیں سانحہ کوئٹہ پر افسوس ہے۔
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے میڈیا بریفنگ میں سانحہ کوئٹہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔ ساںحہ کوئٹہ کی تحقیقات پاکستان نے کرنی ہیں اور اس سانحے کے پیچھے کون تھا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا افغانستان میں داعش کا نام سن رہے ہیں اور داعش مختلف خطوں میں اپنی شاخیں بنا رہی ہے۔ داعش کے خلاف دنیا میں ہر جگہ کارروائی کریں گے۔