counter easy hit

زیب و آرائش

Woman

Woman

تحریر: زینب ملک
عورت خوبصورتی کا پیکر ہوتی ہے ناز سے گوندھی گئی کبھی شوخ کبھی چنچل،کبھی لڑاکا کبھی گلاب کے پھول کی مانند نرم کبھی کھلتی کلی ایک بہار کے موسم کی مانند ـسجنا سنورنا اس کی زندگی کا اہم حصہہے صنف نازک کی زندگی مانو اب اس حصے کے بغیر ادھوری ہے ـتیار ہونا ،نت نئے لباس ،نیا فیشن ،امپورٹڈ کاسمیٹکس کا سامان بالوں کا سٹائل اچھی کریم عورتیں ہر چیز کا دھیان رکھتی ہیں ہم مہنگے سستے دونوں داموں کے لباس اور اشیاء خریدتے ہیںـلیکن چیزوں کے استعمال میں ہم اچھے برے کے فرق کو بولتے جا رہے ہیں ہم لباس خریدتے ہیں آج کل بازار میں ہر طرح کے لباس موجود ہیں لانگ شرٹس شارٹ شرٹس ہر طرح کا لباس موجود ہے مگر ان تمام چیزوں میں اس اختیاط کی ضرورتہے کہ کون سا لباس رنگ بالوں کا سٹائل لپسٹک کا رنگ ہم پر جچتا ہےـکیوں کہ چیزوں کو پرکھنا اور نت نئے فیشن اور رواج کے مطابق چلنے سے ہی تو ہم زمانے کیساتھ چل سکتیہیں ـ

ہم آپ کو بتاتے ہیں کون سی اشیاء کس طرح کس سٹائل سے آپ پر سوٹ کرتی ہے ـ بالوں کا سٹائل :لمبے چہروں پر عکسر لڑکیاں جوڑے کو ترجیح دیتی ہیں حلانکہ لمبے چہروں پر جوڑا کرنے سے چہرا اور لمبا لگتا ہے لمبے چہروں پر بٹرفلائی چٹیا ذیادہ خوبصورت لگتی ہے اسی طرح گول چہرے والی لڑکیوں پر جوڑا سٹائل ذیادہ خوبصورت لگتا ہے ـسرخ لباس اور رنگ: چونکہ موسم سرما کی آمد ہوچکی ہے گرم لباس کی فروخت ہو رہی ہے سرخ رنگ سردیوں میں ذیادہ نکھرا نکھرا خوبصورت لگتا ہے ـگلاب کے پھولوں کے پرنٹ سے سجے لباس اور سرخ بارڈر آج کل اپنی ذیادہ جگہ بنائے ہویے ہیں ـ خواتین لپسٹک کے اچھے رنگوں کو ترجیح دیتی ہیں بدلتے فیشن کے ساتھ ساتھ لپسٹک کے رنگوں میں بھی تبدیلی آتی جارہی ہے جیسے لباسوں کے رنگ میں سرخ رنگ ان ہے ویسے ہی لپسٹک کے رنگوں میں لال رنگ کو آج زیادہ ترجیخ حاصل ہے اس لیئے موسم سرما میں یہ رنگ آپ کی شخصیت کو ذیادہ خوبصورتی اور نفاست بخشے گاـ میک اپ کا استعمال: خواتین فنکشن میں جانے سے پہلے خوب تیار ہوتی ہے یہ کہنا غلط ہوگا کہ میک اپ آپ کی جلد کو نقصان نہیں پہنچاتا میک اپ کرنے سے ہمارے چہرے کی پہلے جیسی رنگت اور رونق نہیں رہتی مگرہم اپنی جلد کو خراب ہونے سے بچا سکتے ہیںـ

میک اپ فوم کو جب بھی میک اپ کریں دھو کے استعمال کریں اس سے دانے بننے کا خطرہ نہیں ہوگاـ میک اپ میں رہنے والے چہرے پر جب پسینہ آئے تو صرف ٹشو پیپر استعمال کریںـ میک اپ کیئے چہرے کے ساتھ سویا نا جائے ورنا اٹھنے پر آپ کے چہرے کی رعنائی کھو سکتی ہے ـ میک اپ اتارنے کے بعد چہرے کی کچے دودھسے کلینزنگ کریں اس سے چہرا تروتازہ اور چمکدار رہے گاـ جیسے جیسے مختلف بیوٹی پراڈکٹ جلد کو سنوارتے ہیں اسی طرح قدرت کی خوبصورت نعمتیں جو قدرتی طور جلد کو رونق بخشتی ہیں ـجلد کے مسائل.سے نمٹنے کیلئے بہت سی ایسی اشیاء ہیں جن کو اگر اپنی غذا میں شامل.کیا جائے

بے حد فائدہ مند ہےـپہلے پہل تو چکنائی والی اشیاء کو اپنی خوراک سے میں شامل نہیں کرنا چاہیے یہ جلد کے مسامات کو بند کرنے اور دانے نکلنے کا باعث بنتی ہےـجس قدر ہو پانی کا استعمال کریں یہ وجود کو تازگی بخشتا ہے اور جلد کی صحت کیلئے بہت بہتر ہےـورزش کو اپنا معمول بنائیں ؛ گرین ٹیـوجود کو قوت مدافعت فراہم کرتی ہے اس میں شامل اجزاء کینسر کے خلاف لڑنے میں اہم کردار ادا کرتیہیں ـ بند گوبھیـمیں بہت آئرن ہوتاہے اس کے سبز پتے آئرن سے بھرپورہوتے ہیں یہ معدنیات اور وٹامن اے سے مالا مال ہے ـ

Fashion

Fashion

سالادـگاجر،مولی،کھیرا،مرچ ،ٹماٹر کا سالاد ہمیشہ جلد کو تازگی بخشتا ہے خون کی کمی جلد پوری ہوتی ہے اور انسان کو صحت مند بناتی ہے ـسبزیوں کے فوائد لاتعداد ہیں ـ کیلےـاس میں پوٹاشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ـاس کا ذائقہ بہت مٹھاس بھرا ہوتا ہے اس میں.موجود شکر فورا تحلیل ہوجاتی ہے اور عام شوگر کے مقابلے ذیادہ انرجی مہیا کرتی ہے کیلے اسنیکس کے طور پر بہت فائدہ مند ہیں کیلے ،شہد اور دہی کو مکس کرکے.کھانا آپ کو فٹ رکھتا ہے ـہم فیشن کرتے ہیں مگر فیشن کرتے وقت ہمیں مندرجہ بالا باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے ـ :ـ) کیونکہ جب تک ہم فٹ اور خوبصورت نہیں ہونگیں کوئی فیشن سوٹ نہیں کرے گا ـاور خوبصورت رہنا اور دکھنا ہر صف نازک کی خواہش ہےـ

تحریر: زینب ملک