counter easy hit

خاتون نے 13 پاؤنڈ وزنی صحت مند بچے کو جنم دیا

زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔ عام طور پر نئے پیدا ہونے والے بچے کا وزن 7 پاؤنڈ تک ہوتا ہے۔ جوڑے نے بچے کا نام برائن جونیئر رکھا۔

آسٹریلیا:  آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے مرسی ہسپتال میں کوریگن اور برائن کے ہاں 13 پاؤنڈ وزنی بچے کی پیدائش ہوئی۔ زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔ عام طور پر نئے پیدا ہونے والے بچے کا وزن 7 پاؤنڈ تک ہوتا ہے۔ جوڑے نے بچے کا نام برائن جونیئر رکھا۔


بچے کی ماں نتاشیا کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش پر وہ انتہائی خوش ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ سے ایک صحتمند بچے کی خواہش تھی۔ میں نے متعدد بار ایک صحت مند بچے کا خواب دیکھا۔


نتاشیا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں بچے کو دیکھ کر ششدر رہ گئی تھی حالانکہ بچے کی پیدائش بالکل نارمل طریقے سے ہوئی جبکہ بچے کے والد برائن لڈل کا کہنا تھا کہ آج صبح یہ سب کچھ ڈراؤنا لگ رہا تھا مگر اب سب ٹھیک ہے۔ میری اہلیہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website