برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کےباعث ایک خاتون ہلاک ہوگئی، امریکی گرین کارڈ کی حامل75 برس کی خاتون اپنے بیٹے کے پاس عراق گئی تھی۔
برطانوی اخبار کے مطابق خاتون کابیٹا 2003 سے 2008 تک عراق میں امریکی فوج میں خدمات انجام دےچکاہے، حکام نے خاتون کوعراق سےلوٹنےکی اجازت دینےسےانکار کردیا جس کے باعث بیمار خاتون چل بسی۔ برطانوی اخبار کے مطابق خاتون کاگھرانہ خلیجی جنگ کےدوران امریکامنتقل ہو گیا تھا۔