لاہور………جماعت اسلامی کے مر کز ی نا ئب امیر لیا قت بلو چ نے کہا ہے کہ ہما ر ے ملک میں عورت خاوند کی پٹائی سے نہیں پٹ رہی بلکہ ظلم اور ریاستی استحصال کا شکار ہے عورت کو وراثت جا ئیداد میں حصہ اور تعلیم اور روزگار دیا جا ئے تو اس کے استحصال کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔
خواتین کے حقوق کے بار ے میں پنجا ب اسمبلی کی قرارداد پر تبصر ہ کر تے ہو ئے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیا قت بلو چ نے کہا کہ ہما ر ے ملک میں سیکولر طبقہ ما د ر پد ر آ زاد ہے یہی لو گ معاشرے کو برباد کر رہے ہیں اور اس قسم کے قوانین بنا نے کا سبب بن رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں کو ئی ریاست کو ئی صوبہ یا کو ئی ایسا علاقہ نہیں جہا ں عورت کی تذلیل کی جا ئے اسلام کی تعلیمات میں عورت کے لئے ما ں بہن کی جو عزت اور وقار ہے اس کی مثال ملنا بھی مشکل ہے ۔