counter easy hit

رائیونڈ میں اسپتال کے باہرخاتون نے سڑک پر بچی کوجنم دے دیا

رائیونڈ: ڈاکٹرز کے نہ ہونے کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کے باہر خاتون نے سڑک پر بچی کوجنم دے دیا۔

Woman outside the hospital gave birth to a baby on the road in Raiwindرائیونڈ میں بھٹہ مزدور محمد عامر زچگی کے لیے صبح ساڑھے 7 بجے اپنی اہلیہ کو ایمرجنسی کی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا۔ اسپتال پہنچنے پرعملے نے بتایا کہ ڈاکٹرز موجود نہیں ہیں جس کے باعث خاتون نے اسپتال کے باہر ہی سڑک پر بچی کو جنم دے دیا۔ ریسکیو کے عملے نے زچگی کے بعد خاتون کو لاہور کے اسپتال منتقل کر دیا جہاں خاتون اور بچی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ رائیونڈ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال 60  بیڈ پرمشتمل ہے جو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی زیرنگرانی 70 کروڑ میں تعمیر کیا گیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی لاپرواہی کے باعث وزیراعلی پنجاب اس اسپتال کے تین ایم ایس معطل کرچکے ہیں لیکن صورتحال جوں کی توں ہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website