کراچی کی مقامی عدالت نے نادرا آفس میں خاتون صحافی کو تھپڑ مارنے والے ایف سی اہلکار کی ضمانت قبل از گرفتاری 50 ہزار روپے میں منظور کی گئی ہے۔
مقامی عدالت میں نادرا آفس میں خاتون صحافی کو تھپڑ مارنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدالت میں ہوئی۔
ایف سی اہلکار حسن نے لیاقت آباد نادرا آفس میں خاتون صحافی کو تھپڑ مارا تھا ایف سی اہلکار کے خلاف لیاقت آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔