counter easy hit

خاتون کی بوائے فرینڈ کو سوٹ کیس میں ڈال کر رہا کروانے کی کوشش ناکام

خاتون کو برسلونا کی جیل میں قید اپنے بوائے فرینڈ کو رہا کروانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔

Woman's efforts failed to get the boyfriend put in suit Case released

Woman’s efforts failed to get the boyfriend put in suit Case released

برسلونا:  کہتے ہیں محبت اندھی ہوتی ہے اور اسے حاصل کرنے کیلئے انسان ہر حد پار کرنے کی ٹھان لیتا ہے۔ ایسا ہی کچھ برسلونا کی جیل میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک خاتون بیٹی کے ہمراہ اپنے بوائے فرینڈ کو ملنے کیلئے آئی جس کو کار چوری کرنے کے جرم میں 9 سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ 25 سالہ خاتون نے ملاقات کے دوران موقع غنیمت سمجھا اور اپنے بوائے فرینڈ جوس انتونیو کو ایک سوٹ کیس میں بند کر کے جیل سے رہا کروانے کی کوشش کی۔

تاہم سیکورٹی گارڈ نے خاتون کو سوٹ کیس گھسیٹتے ہوئے دیکھا اور شک کی بنیاد پر خاتون کو روک کر سوٹ کیس چیک کیا تو اس میں خاتون کا بوائے فریںڈ آرام سے لیٹا ہوا تھا۔ سیکورٹی گارڈ نے جیل کی مزید نفری طلب کر کے خاتون اور اس کے بوائے فرینڈ جوس انتونیو کو دوبارہ جیل کی سلاخوں میں ڈال دیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website