counter easy hit

ویمن کرکٹرز نے ناکامیوں کا ملبہ قسمت پر ڈال دیا

لاہور: ویمن کرکٹرز نے ناکامیوں کا ملبہ قسمت پر ڈال دیا،کائنات امتیاز کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں مجموعی کارکردگی اچھی رہی،کئی میچز میں فتح کے بہت قریب ہونے کے باوجود شکست ہوئی۔

Women cricketer put the failure of malbah on fate

Women cricketer put the failure of malbah on fate

ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم ساتوں میچز ہار کر وطن واپس آگئی،اس کے باوجود کرکٹرز کا اصرار ہے کہ مجموعی کارکردگی اچھی رہی،کائنات امتیاز نے کہا کہ ہم اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کئی میچز جیتنے کے قریب تھے لیکن بدقسمتی سے شکست ہوگئی،چند مقابلوں میں بڑے مارجن سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، دیگر میں ڈٹ کر مقابلہ کیا، اگر ریکارڈز دیکھیں تو یہ ٹیم کی بہترین کارکردگی تھی تاہم اس سے قبل کبھی گرین شرٹس نے اتنی مزاحمت نہیں دکھائی تھی۔

4میچز میں 196رنز دیکر صرف 3وکٹیں حاصل کرنے والی کائنات امتیاز نے کہا کہ میں نے ہر مقابلے میں ٹیم کو اہم مواقع پر وکٹیں دلائیں،بولرز نے سخت محنت کی لیکن بیٹنگ ناکام ہونے کے سبب مسائل پیدا ہوئے، تمام ٹیموں نے ہم سے مقابلوں کیلیے بڑا ہوم ورک کیا تھا،اس کا مطلب یہ ہوا کہ کسی نے ہمیں آسان نہیں سمجھا، ہمیں صرف اپنی بیٹنگ میں بہتری لانا ہے جس کے بعد میچز جیتنا شروع کردینگے۔ دوسری جانب ساتوں میچز کھیل کر صرف 108 رنز بنانے والے عائشہ ظفر نے کہا کہ بہترین کوشش کے باوجود ناکامی ہوئی،ہم چند میچز جیت سکتے تھے لیکن بدقسمتی سے اہم مواقع ضائع ہوتے رہے،بیٹنگ توقعات پر پورا نہیں اترسکی،میگا ایونٹ میں جو غلطیاں سامنے آئیں، ان سے سبق سیکھتے ہوئے آئندہ میچز میں کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website