counter easy hit

معدہ کے بغیر مشروبات پر زندہ رہنے والی خاتون

 

ممبئی; دنیا میں آئے دنوں کوئی نا کوئی حیرت انگیز واقعہ رونما ہوتا رہتا ہے اور لوگوں کے ساتھ کچھ ایسا پیش آتا ہے کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے اور انسان سوچنے پر مجبور ہوجاتا Women living on a drink without a stomachہے کہ یہ چیز بھی دنیا میں ممکن ہے۔

اسی طرح کی ایک مثال بھارت میں بھی نظر آئی جہاں پر ایک خاتون کا معدہ ہی نہیں ہے اور وہ کھانا بھی نہیں کھا سکتی ہے۔ جی ہاں!انسان کھانے سے معذور ہو تو پھر پکانے کا شوق کیسا؟بھارتی خاتون کا پیٹ نہیں ہے لیکن وہ اپنا گزارا جوس پر کرتی ہے مگر دوسروں کیلئے کھانے شوق سے بناتی ہے  حیران کن طور پر بھارت کی نتاشا نامی خاتون کا اپنا معدہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ خود کچھ کھا سکتی ہے۔ نتاشا کو السر کی شکایت تھی جس کے بعد مرض اتنا بڑھا کہ ڈاکٹروں کو اس کا آپریشن کرنا پڑا ،

صحت یابی کے بعد نتاشا نے نئی زندگی نئے سرے سے شروع کر دی ہے مگر وہ اب کھانا کھا نہیں سکتی اور صرف مشروبات پیتی ہے۔