واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں 75سالہ خاتون نے 11برس تک اپنے شوہر کی لاش کو فریزر میں چھپا ئے رکھا اور اس دوران اس کی پنشن وصول کرتی رہی۔اس کے انتقال پر گھر کی ویلفئرچیکنگ کے دوران پولیس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب اسے گھرکے فریزر سے خاتون کے شوہر کی لاش ملی،خاتون
شرط ہارنے پر لڑکی نے اسٹیڈیم میں ہی حیرت انگیز قدم اُٹھا لیا، شائقین اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیے
نے اپنے شوہر کے بارے میں مشہور کر رکھا تھا کہ وہ ناراض ہو کر انہیں چھوڑ کر کہیں چلا گیا ہے۔پولیس اس بارے میں تحقیق کر رہی ہے کہ خاتون کے شوہر کی وفات کیسے ہوئی۔کہیں خاتون نے اپنے شوہر کو تو نہیں قتل کیا یا پھر وہ کسی اور وجہ سے انتقال کر گیا ہو اور خاتون نے لاش فریزر میں چھپا دی ہو۔پولیس کا اندازہ ہے کہ خاتون نے یہ اقدام ممکنہ طور پر اپنے شوہر کی پنشن وصول کرنے کے لیے کیا تھا اور وہ خاتون اپنے شوہر کی پنشن 11 سال تک وصول کرتی رہی۔ا ن برسوں کے دوران خاتون نے 1لاکھ 77ہزار ڈالرز حاصل کیے۔پولیس کو گھر سے ایک خط بھی ملا ہے جو شوہر کی جانب سے لکھا گیا تھا اور اس میں درج تھا کہ میری موت میں میری بیوی کا کوئی ہاتھ نہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ خاتون نے یہ خط خود ہی لکھا ہو۔پولیس نے مکان کو سیل کرنے کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔