راولپنڈی (جنرل رپورٹر)یورالوجی انسٹی ٹیوٹ میں کرونا پازٹیو ایک اور خاتون صحت یاب ہوگئی ہے،صحتیاب ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے،روما نامی خاتون مریضہ کے دوکورونا ٹیسٹ نیگیٹیو انے پر اسے ہسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر بھجوا دیا گیاہے، ایم ایس یورالوجی ڈاکٹر خالد رندھاوا نے صحتیاب مریضہ کی ویڈیو جاری کردی ہے، مریضہ نے علاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کرتے پوئے اپنے صحتیاب ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ،صحت یاب مریضہ کا کہنا ہے وہ دو ٹیسٹ نیگیٹو انے پر صحت یاب ہوکر گھر جا رہی ہے ،تاہم اسکا ایک بھائی ابھی ادھر ہسپتال میں ہی زیر علاج ہے ،روما کی صحتیابی سے ابتک یورالوجی سے صحت یاب ہوکر گھر جانے والے مریضوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔دوسری جانب راولپنڈی کروٹ ہائیڈروپاورپروجیکٹ کہوٹہ کے 5 ڈرائیورز کے کرونا سے متاثر ہونے کا شبہ پر محکمہ صحت کی جانب سے پانچوں ملازمین کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں ٹیسٹ کرلئے گئے ہیں،محکمہ صحت کے مطابق ٹیسٹ کے بعد پانچوں ملازمین کو قرنطینہ سینٹر ہوتھلہ منتقل کر دیا گیاہے،ہوتھلہ قرنطینہ سینٹر منتقل کئے گئے ملازمین میں محمد خلیل۔قدیر۔اظہر اقبال۔محمد کبیراور محمد آصف شامل ہیں۔