تہران……….ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ وہ خواتین کے سیاست میں کردار کے خواہاں ہیں .
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے دارالحکومت تہران میں خواتین کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی سیاست میں خواتین کا زیادہ عمل دخل دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک اپنی آبادی کے نصف کو نظر اندار کر کے ترقی نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو نہیں مانتے کہ خواتین کی جگہ گھر کے اندر ہے اور دفتر کا کام نہیں۔