لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف ماہر علم نجوم سید علی زیدی کا کہنا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی اور عمران خان پاکستان کے لئے مفید ثابت ہوں گے، نئے ڈیمز اور صوبوں کی تعمیر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، تاہم اسمبلیوں کی حیثیت ختم ہوکر رہ جائے گی کیونکہ زیادہ تر ارکان اسمبلی جیلوں میں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق معروف ماہر علم نجوم سید علی زیدی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ناصرف اپنی مدت پوری کرے گی، بلکہ تحریک انصاف کے 2023 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بھی امکانات روشن ہیں۔سید علی زیدی کہتے ہیں کہ خاتون اول بشریٰ بی بی اور عمران خان پاکستان کے لئے مفید ثابت ہوں گے۔اگلے 5 سالوں میں نئے ڈیمز اور صوبوں کی تعمیر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ تاہم اسمبلیوں کی حیثیت ختم ہوکر رہ جائے گی کیونکہ زیادہ تر ارکان اسمبلی جیلوں میں ہوں گے۔سید علی زیدی کا مزید کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی دل کی بیماری مزید بڑھے گی اور ان کی صحت کے معاملات خراب ہوں گے ،ن لیگ کا پارٹی لیڈر شریف فیملی سے ہٹ کر نہ لیا گیا تو پارٹی ختم ہوجائے گی۔ میاں شہباز شریف پر زوال کی کیفیت رہے گی اور ان کے زیادہ چکر جیلوں اور عدالتوں میں رہیں گے اور ان کے نااہل ہونے کے بھی امکانات ہیں۔ پیپلز پارٹی کے حوالے سے علی زیدی نے کہا کہ آصف علی زرداری گرفتار اور نااہل بھی ہوں گے ان کی پارٹی کے اکثر و بیشتر رہنما گرفتار ہوں گے اور دوسرے ممالک سے بھی آصف علی زرداری کے ساتھیوں کی گرفتاریاں ممکنات میں ہیں۔موجودہ حکومت کے حوالے سے انہوں نے کہا مہنگائی اور بے روزگاری مزید بڑھے گی اور سارا سال حکومت کو اس پریشر کا سامنا رہے گا ،بھارت کے ساتھ تعلقات اور تجارت میں بہتری آئے گی۔ دوسرے ممالک پاکستان کے ساتھ نرم پالیسیاں اپنائیں گے اور پاکستان خارجہ پالیسی مضبوط کرے گا۔ علی زیدی کہتے ہیں کہ حکومت ارکان کی بھی گرفتاریوں کا امکان پایا جا رہا ہے تاہم موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور قانون ساز ادارے مزید مضبوط ہونگے۔ وزیراعظم عمران اور خاتون اول بشریٰ بی بی پاکستان کیلئے بابرکت ثابت ہوں گے۔