سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں خواتین کی پہلی کار ریلی منعقد کی گئی۔
ریلی جیتنے والی سعودی خاتون شیریں رفیع نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو کار کی ڈرائیونگ کی اجازت دینے سے انکی اندر پوشیدہ صلاحتیں ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گی اور وہ بین الاقوامی مقابلوں میں شریک ہوسکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کار اسپورٹس کے شائقین نے ان کی ہمت بڑھائی اور ریلی جیتنے کے قابل بنایا۔ شیریں رفیع کے شوہر سلطان حمدی بھی سعودی ریلی چیمپئن اور ایک ٹی وی پروگرام ڈرائیو ان کے پیش کار ہیں۔