ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس) سماجی تنظیم ” کوشش فاؤنڈیشن” ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ” خواتین کے حقوق کے بارے غیر ملکی اور ملکی قوانین سے آگاہی اور میڈیا کا کردار” کے عنوان سے صحافیوں کی ایک روزہ تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں سر پرست پریس کلب ننکانہ شیخ منظور احمد شاد، ضلعی چیئر مین ریجنل یونین آف جرنلسٹس ننکانہ راؤ توقیر السلام ،جنرل سیکرٹری جاوید احمد معاویہ ،جنرل سیکرٹری عوامی پریس کلب ننکانہ شاہد شہزاد کھوکھر ،صدر وار برٹن پریس کلب عبد الغفار چوہدری ،جنرل سیکرٹری پریس کلب بچیکی سہیل احمد گوجر ،صدر پیمرا شاہ کوٹ کامران علی ،سینئر صحافیوں شاہین اقبال غیور ،چوہدری محمد ریاض ،چوہدری محمد رمضان ،شیخ محمد آصف ،طاہر محمود ہجویری ،سمیع اللہ عثمانی ،سید قمر عباس شاہ ، ملک محمد سلیم اختر ، محمد قمر عباس غلام مصطفیٰ تبسم ،طلحہ ٰ اقبال سمیت ضلع بھر سے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے سماجی تنظیم ” شرکت گاہ” لاہورکی پروگرام کوآرڈی نیٹر شبانہ ناز،کوآرڈی نیٹر لاء ربیعہ شعیب، کوشش فاؤنڈیشن ضلع ننکانہ صاحب کی صدر رانی شمیم اختر ،جنرل سیکرٹری عابدہ پروین ،دستگیر قانونی امداد کا مرکز ضلع ننکانہ صاحب کی پروگرام منیجر فرحت پروین اور سانجھ پریت آرگنائزیشن کے کوآرڈی نیٹر سرفراز قادری اور دیگر مقررین نے کہا کہ عورت معاشرے کی ایک خوبصورت تصویر ہے مگر ہمارے معاشرے کی یہ بد قسمتی ہے کہ یہ اس کے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ عورتوں کے حقوق کے بارے کئی عالمی اور ملکی قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عمل درآمد نہیں کروایا جا تا ہے ،نئے قوانین بنانے سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ پہلے سے موجود قوانین پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کروایا جا ئے انہوں نے مزید کہا کہ عورتوں کے ساتھ آج کے دور میں بھی امتیازی سلوک روا رکھا جانا قابل افسوس ہے ،عورتوں کے حقوق کے بارے بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے جس کے لئے میڈیا کو بھی اپنا اہم ترین کردار ادا کرنا ہو گا ۔