دونوں پلیئرز پاکستانی وقت کیمطابق شام چھ بجے میدان میں اتریں گی، ایونٹ کے مردوں کا فائنل کل راجر فیڈرر اور کروشیا کے میرین چیلیک کے درمیان ہوگا۔
لندن: ومبلڈن ٹینس میں ویمن سنگلز کے نئے چیمپئن کا فیصلہ آج ہوگا، امریکا کی وینس ولیمز اور سپین کی گاربائن موغوروزا فیصلہ کن میچ میں ان ایکشن ہوں گی، ایونٹ کے مردوں کا فائنل کل راجر فیڈرر اور کروشیا کے میرین چیلیک کے درمیان ہوگا۔ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں آج خواتین کا فائنل، امریکا کی وینس ولیمز اور اسپین کی گاربائن موغوروزا میں ٹائٹل کی جنگ ہو گی، امریکی کھلاڑی کو 5 مرتبہ ومبلڈن جیتنے کا اعزاز حاصل جبکہ ہسپانوی کھلاڑی کی نظریں پہلی مرتبہ چیمپئن بننے پر مرکوز ہیں، دونوں پلیئرز پاکستانی وقت کیمطابق شام چھ بجے میدان میں اتریں گی۔ مردوں کا فائنل اتوار کے روز سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر اور کروشیا کے میرین چیلیک کے درمیان شیڈول، سوئس سٹار سات بار ومبلڈن جیت چکے، آٹھویں بار چیمپئن شپ کا ٹائٹل انہیں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بھی بنا دے گا، فیڈرر نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ جبکہ مارین چیلیک نے امریکا کے سیم کیوری کو ہرایا تھا۔