counter easy hit

ویمنز ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

لیسٹر: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

Women's World Cup; Australia's batting continues against Pakistan

Women’s World Cup; Australia’s batting continues against Pakistan

انگلینڈ کے شہر لیسٹرمیں جاری میچ میں آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنالیئے ہیں، آسٹریلوی کپتان ریچل ہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کو پہلی کامیابی پہلے ہی اوور میں حاصل ہوئی جب کینگروز اوپنر بیتھ مونی کوئی رنز بنائے بغیر اسماویہ اقبال کی گیند پر آؤٹ ہوگئیں۔ گرین شرٹس کو دوسری کامیابی 7 رنز پر حاصل ہوئی جب نکول بولٹن بھی 3 رنز بنا کر دیانا بیگ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئیں۔ 60 کے مجموعی اسکور پر ریچل ہینز بھی ثنا میر کا شکار ہوگئیں انہوں نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنزورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے اب تک 3 میچ کھیلے ہیں جن میں گرین شرٹس کو اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website