سابق کپتان وقار یونس نے ویمن ورلڈ کپ میں 50 کی بجائے 30 اوورز کے کھیل کی تجویز دے دی۔
ویمن ورلڈ کپ ان دنوں انگلینڈ میں جاری ہے جس کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس خوب مانیٹر کر رہے ہیں۔ وقار یونس نے آئی سی سی کو تجویز دی ہے کہ ویمن ورلڈ کپ کے میچز کو 30 اوورز پر مشتمل ہونا چاہیے ، اگر اس حوالے سے سوچا جائے تو کیسا رہے گا؟ وقار یونس کا کہنا تھا کہ 50 اوورز کچھ ٹیموں کے لیے زیادہ محسوس ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپنی تجویز کے بارے میں ٹینس کا بھی حوالہ دیا جس میں ٹینس میں مردوں کے مقابلے پانچ سیٹ پر مشتمل ہوتے ہیں جبکہ خواتین کا کھیل تین سیٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔