ہانگ کانگ کی 20ویں سالگرہ پرشاندارتقریب،پرچم بھی لہرادیاگیا۔20 سال پہلے ہانگ کانگ کو برطانوی راج سے چین کے زیرانتظام کر دیاگیا تھا۔
اس موقع پر نئی چیف ایگزیکٹو کیری لیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ چین میں آج برطانیہ کی جانب سے ہانگ کانگ کو دوبارہ چین کے زیر انتظام کیے جانے کو بیس سال گزرنے کا دن، انتہائی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر چینی پرچم لہرایا گیا اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ تقریب میں چین کے صدر شی جن پنگ نے نئی چیف ایگزیکٹو سے حلف لیا۔ اس موقع پر ہانگ کانگ کے سابق چیف ایگزیکٹو سی وائی لیونگ اور دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے۔