counter easy hit

شاندار خبر ۔۔۔۔ ڈالر نیچے آنا شروع ہو گیا ، آج قیمت میں کتنی کمی ہو گئی ؟

Wonderful news .... The dollar began to come down, how much was the price cut today?

لاہور (ویب ڈیسک)ملک میں اس وقت مہنگائی کا طوفان جاری ہے جس نے عوام کی پریشانیوں کو دگنا کر دیا ہے تاہم ا ب عوام کیلئے خوشخبری آنا شروع ہو گئی ہے کیونکہ چند دنوں سے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 11 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 157.61 روپے سے کم ہو کر 156.50 پیسے پر آ گئی ہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں نہیں آ رہی کیونکہ کاروبار کے آغاز میں ہی مارکیٹ میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ، 100 انڈیکس 36 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 859 پر آ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 11 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 156.50 روپے کا ہو گیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 72 پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے سبب ملکی کرنسی میں استحکام اور معاشی بحالی کا قوی امکان موجود ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج ہفتے کے 4چوتھے روزکاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آرہاہے ۔ کاروبارکے آغاز میں 100 انڈیکس میں 20 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 34 ہزار917 پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔لگ بھگ ساڑھے دس بجے کاروبارمیں گراوٹ دیکھی گئی اور 100 انڈکس میں 36 عشاریہ 62 پوانٹس کمی ہوئی اور انڈیکس 34 ہزار 859 پوائنٹس پر آگیا۔قبل ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کرتا رہا جبکہ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 589 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 34 ہزار 896 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website