counter easy hit

گوجرانوالہ کا لکڑی کھانے والا پہلوان

گوجرانوالہ: لکڑ ہضم ، پتھر ہضم ، محاورہ سنا تو تھا لیکن اس گوجرانوالہ میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو لکڑی کھاتا ہے۔

Wood-eating wrestler of Gujranwala

Wood-eating wrestler of Gujranwala

لوگ رزق کی تلاش میں نکلتے ہیں گوجرانوالہ کا محمود بٹ من پسند لکڑی ڈھونڈتا پھرتا ہے جھٹ درخت پر چڑھااور لکڑی کھانا شروع کردیتا ہے۔یہ شخص گدھا گاڑی چلاتا ہے آٹا دال خریدنا اس کے بس سے باہر ہے اس لیے مفت کی لکڑی جب چاہے کھالیتا ہے ۔لکڑ پہلوان کا کہنا ہے کہ ریڑھی پر پھیرا لگ جاتا تو کھانا ورنہ لکڑی کھالیتا ہوں، مہنگائی بہت ہے آٹا بہت مہنگا ہے کہاں سے لائیں، بوہڑ،پیپل،کیکل،ٹالی جو ملے کھا لیتا ہوں۔پچیس سال سے لکڑی کھارہا ہے اسی لیے سب لکڑ پہلوان کہ کر بلاتے ہیں ، لوگ لکڑ بابا کو دیکھنے دور دور سے آتے ہیں اور ساتھ سیلفیاں بھی بنواتے ہیں۔محلے دار لکڑ پہلوان کے نام سے مشہور محمود بٹ کا کہنا ہے اگر اسے مناسب روزگار مل جائے تو وہ نارمل زندگی گزارنے کو ترجیح دے گا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website