counter easy hit

سو لفظوں کی کہانیاں۔۔۔ چھتیس سے چالیس

Mustafa Kamal and Anees Qaim Khani

Mustafa Kamal and Anees Qaim Khani

تحریر : سید انور محمود
مارچ میں ایم کیو ایم کے خاص دوستوں کے ضمیر جاگتے رہے
پچیس سال بعد مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے ضمیر جاگے
ان کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کے
چار مرداور ایک خاتون کے ضمیر بھی جاگے
سب نے ایم کیو ایم چھوڑی اور الطاف حسین کے کرتوت بیان کیے

صرف چھ گھنٹے پہلے پی ٹی آئی کے امیدوارامجد اللہ خان کا ضمیر جاگا
اور انتخابات سے دستبردار ہوگئے
یہ پتہ نہیں کہ 7 اپریل کو عوام کا ضمیر جاگا ہوا تھا یا سویا ہوا
انتخابات کا نتیجہ آیا ایم کیو ایم دونوں سیٹوں پر جیت گئی

Cow

Cow

سو لفظوں کی کہانی نمبر 37۔۔۔۔ گائے ۔۔۔۔۔۔
ہم گذشتہ چار دہائیوں میں چار مرتبہ بھارت گئے
بھارت میں ہمارا ٹھکانا علیگڑھ ہے
ہمارئے مرحوم چچا اور چچی ہمارا بہت خیال رکھتے
صبح کو بہترین ناشتہ ملتا ، دوپہر اور رات کے کھانے میں
سالن اور چاول کی ڈش میں مرغی یا بکرئے کا گوشت ہوتا

ہم نے کئی مرتبہ گائے کے گوشت کی فرمائش کی
مگر کبھی پوری نہیں ہوئی
کچھ دن پہلے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی نے اس الزام کی تردید کی
کہ یونیورسٹی کی کینٹین میں گائے کے گوشت کا سالن پکتا ہے
پتہ چلا کہ چار دہائیوں سے علیگڑھ میں گائے کےذبح پر پابندی ہے

Charity

Charity

سو لفظوں کی کہانی نمبر 38۔۔۔۔ ذکوۃ ۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر زید اور ڈاکٹر بکردونوں جدہ یونیورسٹی میں پڑھاتے تھے
دونوں کو مذہب سے بہت لگاو تھا
ایک دن ڈاکٹر زید کی بیوی نے
ڈاکڑ بکر کی بیوی کو اپنا سارا زیور ہدیا کردیا
دس دن بعد ڈاکٹر بکر کی بیوی نے بھی

ڈاکڑزید کی بیوی کو اپنا سارا زیور ہدیا کردیا
اگلے بیس دن میں دونوں خاندان نے اس عمل کو دہرایا
اوردونوں کے اصل زیور واپس انکے پاس پہنچ گئے
دونوں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ
یہ سب کچھ انہوں نے اس لیے کیا کہ
ایک ماہ بعد ذکوۃ واجب تھی
اب ذکوۃ ایک سال بعد واجب ہوگی

Best Friend

Best Friend

سو لفظوں کی کہانی نمبر 39۔۔۔۔ اچھے دوست ۔۔۔۔۔۔
ملک صاحب اور شیخ صاحب اچھے دوست ہیں
ملک صاحب فوج میں آرمی چیف اور
شیخ صاحب سپریم کورٹ کےچیف جسٹس بن گئے
ملک صاحب کے سینر سابق آرمی چیف نے آئین توڑا تھا
شیخ صاحب کے سینر سابق چیف جسٹس نے

سرکاری بلٹ پروف گاڑی پر قبضہ کیا ہوا ہے
حکومت نے سابق آرمی چیف کو سزا دینی چاہی
ملک صاحب آڑے آگے
سابق آرمی چیف دھوم دھام سے ملک سے باہر چلے گئے
حکومت نے سابق چیف جسٹس سے گاڑی واپس مانگی
شیخ صاحب آڑئے آگئے
سابق چیف جسٹس آج بھی بلٹ پروف گاڑی میں سفر کررہے ہیں

Saudi Arabia

Saudi Arabia

سو لفظوں کی کہانی نمبر 40۔۔۔۔ اقامہ ۔۔۔۔۔۔
سعودی عرب میں اقامے میں جو آپ کا پیشہ
لکھا ہے اسکے مطابق ہی آپ اہل ہونگے
جدہ کے چڑیا گھر میں ایک شیر لایا گیا
رکھوالے نے اس کو کھانے کو چنے دیے
اگلے دن رکھوالا پھر چنے لےآیا
تیسرئے دن شیرنے رکھوالے سے پوچھا

تو مجھے گوشت کی جگہ چنے کھانے کوکیوں دیتاہے؟
چنے کھانے سے میرا معدہ خراب ہوجائے گا
رکھوالے نےکہا دیکھو شیر بھائی
آپکا اقامہ بندر کاہے شیر کا نہیں
اس لیے آپ کو کھانےکے لیے چنے ہی ملیں گئے
ایک خبر کے مطابق نواز شریف لندن میں
اپنےمعدہ کی بیماری کا علاج کرواینگے

Syed Anwer Mahmood

Syed Anwer Mahmood

تحریر : سید انور محمود