راولپنڈی(اصغر علی مبارک) مری روڈ پرڈبل روڈ ٹرن کے نزدیک پیدل کراسنگ انڈرپاس کے تعمیراتی کام کی وجہ سے مری روڈ پر ٹریفک کا لوڈ ہے، سی ٹی او یوسف علی شاہد کے بیان کے مطابق شہری مری روڈ پر ٹریفک لوڈ سے بچنے اور اسلام آباد جانے اور آنےکے لئے ائیر پورٹ روڈ سے براستہ کورال، پشاور روڈ، پنڈوڑہ ناکہ کٹاریاں اور ڈبل روڈ سے نائنتھ ایونیو سے اسلام آباد جا سکتے ہیں۔ٹریفک روانی کے لئے انسپکٹرز اور وارڈن افسران خصو صی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
شہری رہنمائی اور معاونت کے لئے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 9272616۔051 پر رابطہ کریں۔۔۔ سی ٹی او یوسف علی شاہد