وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے 30ارب ڈالر منصوبوں پر عملی کام شروع ہو چکا ہے۔ پاکستان اور چین مل کر سی پیک کے خلاف مزموم مقاصد رکھنے والی قوتوں کو ناکام بنائیں گے۔
وزارت منصوبہ بندی وترقی کے اعلامیئے کے مطابق سی پیک پر قائم پاک چین مشترکہ رابطہ کمیٹی میں شرکت کیلئے بیجنگ میں موجود وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے بیجنگ یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب میں کہا کہ سی پیک ون بلٹ ون روڈ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔سی پیک میں سرمایہ کاری مزید بڑھے گی، پاک چین صنعتی تعاون معاشی انقلاب برپا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پہلے مرحلے میں پاکستان کے چاروں صوبوں 8صنعتی زون بنیں گے۔ چینی کمپنیوں کی حفاظت کیلئے فورس تشکیل دی جاچکی ہے