جنوبی ایشیاء میں معتدل موسم کے سبب بارش کے باعث کرکٹ میچز اتنے ملتوی نہیں ہوتے جتنا ان مسائل کا شکا ر انگلینڈ ہے۔ مگر اب بارش کی وجہ سے کھیل رکنے کا سلسلہ قصہ پارینہ بن جائے گا کیونکہ ایک ایسی ٹیکنالوجی پر کام ہو رہا ہے جس کے ذریعے بارش کے دوران کرکٹ گراؤنڈز پر ایک بہت بڑی کنوپی لگائی جائے گی اور کھیل کو ممکن بنایا جا سکے گا۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی کمپنی نے انگلش کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرتے ہوئے اسپورٹس ایونٹس میں بارش کی مداخلت روکنے کیلئے اپنا پروپوزل پیش کیا ہے ۔ انگلش بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی کو حقیقت میں بدلنے میں 2 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔