counter easy hit

نیشنل اسٹیڈیم میں کام شروع، گھاس ہٹا دی گئی

کراچی:  نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو اپ گریڈ کرنے کا کام شروع ہو گیا، میدان سے گھاس ہٹا دی گئی، پچز بھی بین الاقوامی معیار سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔

Work started at National Stadium, grass removed

Work started at National Stadium, grass removed

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک ارب روپے سے زائد رقم سے تعمیر نو اور تزئین و آرائش کے کام کا آغاز ہوگیا، مالی فنڈز کی عدم دستیابی اور بورڈ حکام کی پہلو تہی کے سبب خستہ حالی کا شکار ہونے والے اسٹیڈیم کی تعمیر و تزئین کیلیے 10 ماہ کے تعمیراتی پروجیکٹ کا مقصد اسے اگلے پی ایس ایل میچز کیلیے تیار کرنا ہے، کثیر لاگت منصوبے کے پہلے حصے میں گراؤنڈ پر لگی ہوئی گھاس کو نکال دیا گیا ہے۔ کنٹریکٹ پانے والے ادارے نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چیف کیوریٹر کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہونے والے سیالکوٹ میں مقیم 75 سالہ عبدالغنی کی خدمات حاصل کرلی ہیں، 46 سالہ تجربے کے حامل عبدالغنی کا کہنا ہے کہ آؤٹ فیلڈ کو انگلینڈ جیسا بنائیں گے۔

اس پر موجود 80 فیصد گھاس جنگلی نکلی جبکہ وہ قطعی طور پر ہموار نہ تھی، میدان کو لیول کرنے کے بعد گھاس لاہور سے منگوائی گئی ہے جسے چند روز میں لگا دیا جائے گا، عبدالغنی نے مزید دعویٰ کیا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی پچز انٹرنیشنل معیار کے مطابق نہیں تھیں، 13 انچ تک مٹی کی تہہ تھی جسے اب عالمی معیارکے مطابق 7 سے ساڑھے 7 انچ تک لایا جائے گا،آؤٹ فیلڈ بہتر ہونے کے بعد قومی کرکٹرز انگلینڈ اور آسٹریلوی میدانوں کی طرح یہاں پر بھی بے خطر ہوکر ڈائیو لگا سکیں گے۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم پر تعمیراتی کاموں کے سبب نئے ڈومیسٹک سیزن کے ابتدائی میچز کا انعقاد ممکن نہ ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website